News


یونیورسٹی آف تربت کا شائقین فن کے لیے تین ماہ پر مشتمل جدید "سرٹیفکیٹ کورس ان فوٹوگرافی" میں داخلوں کا آغاز

Posted on 08 Sep, 2026 - Published by

تربت (7 ستمبر 2026) یونیورسٹی آف تربت نے فوٹوگرافی کے شوقین افراد اور طلبہ کے تخلیقی ذوق کو نکھارنے اور انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تین ماہ پر مشتمل "سرٹیفکیٹ کورس ان فوٹوگرافی" شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کورس میں داخلے کے خواہش مند افراد 12 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ خواہش مند افراد اپنی رجسٹریشن درج ذیل گوگل فارم لنک کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں:

https://forms.gle/4Ma2X2pEegEmBEgW8

یہ کورس ان تمام افراد کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو اس ڈیجیٹل دور میں فوٹوگرافی کے میدان میں عملی مہارت حاصل کر  کے ایک کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ کورس کی ماہانہ فیس صرف 2,000 روپے رکھی گئی ہے، تاکہ ہر باصلاحیت فرد اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھا سکے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق، کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف کمپلیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید معلومات اور تفصیلی رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے متعلقہ شعبے یا نمبر 03242087447 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔